Loading
ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی ای اسپورٹس میں میڈل جیتنے کی امیدیں ایک عجیب صورتحال کے باعث ختم ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ای فٹبال گروپ ایف کے اہم میچ میں منگولیا کی ٹیم مقررہ وقت پر چیک اِن نہ کرسکی جس کے نتیجے میں بھارت کو واک اوور دے دیا گیا۔
بھارتی کھلاڑی ڈینیئل پٹیل اور چنمے ساہو نے گروپ میں ازبکستان کے خلاف 0-0 سے ڈرا کیا تھا جبکہ ازبکستان نے منگولیا کو موبائل اور کنسول مقابلوں میں مجموعی طور پر 0-2 سے شکست دی تھی۔
بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے منگولیا کے خلاف بہتر نتیجہ درکار تھا تاہم میچ شروع ہی نہ ہوسکا۔
بھارتی ٹیم کے مطابق منگولیا کے ٹیم لیڈر چیک اِن کے مقررہ وقت سے تین منٹ تاخیر سے پہنچے جس پر قوانین کے تحت بھارت کو فورفیٹ کامیابی دی گئی مگر اس کا اسکور 0-0 ہی رہا۔
بھارت نے فیصلہ تبدیل کرکے میچ کھیلنے کی درخواست بھی کی لیکن حکام نے قواعد کی پابندی کی۔
نتیجتاً بھارت گروپ میں بہترین دوسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل نہ ہوسکا جبکہ تھائی لینڈ اور سعودی عرب نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
یہ نتیجہ خاص طور پر ڈینیئل پٹیل کے لیے مایوس کن رہا جو موجودہ ای فٹبال ایشین چیمپئن ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل