Wednesday, September 23, 2026
 

ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والے گروہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

 



فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل نے مختلف مقامات پر آپریشن کے دوران ایم ڈی کیٹ امتحان میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دے کر طلبہ اور والدین سے کروڑوں روپے بٹورنے والے منظم گروہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپے مار کر نیٹ ورک سے وابستہ اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور حاصل ہونے والے ڈیجیٹل و تکنیکی شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل