Loading
رتہ امرال پولیس نے مقتولہ صبا اور اس کے بھائی انوش کے اغوا کے مقدمے میں مرکزی ملزم عدنان بٹ کے ساتھی وحید کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وحید نے مقتولہ کے بھائی انوش کو اغوا کے بعد اپنے گھر میں رکھا تھا۔ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم عدنان بٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ رتہ امرال پولیس نے قتل اور اغوا کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی انوش کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم وحید کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل