Wednesday, September 23, 2026
 

دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے، محسن نقوی

 



وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے  اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کے لیے جاری کاوشوں پر گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اور امریکی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان ایک مضبوط دیوار ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل