Loading
این سی سی آئی اے پنجاب کی کارروائیوں کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 6 ملزمان بھی شامل ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ سائبر کرائم ایجنسی نے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل اور 6 کمپیوٹر برآمد کر لیے۔
گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے اہم ڈیجیٹل ڈیٹا اور VOIP سافٹ ویئر برآمد کیا گیا۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کے مطابق بیرونی ممالک کے شہریوں کو کالز کرکے فراڈ کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل