Thursday, September 24, 2026
 

اسلام آباد ہائیکورٹ پیپرلیس عدالت بن گئی، اسکرینیں نصب، ریکارڈ ڈیجیٹل

 



اسلام آباد  ہائی کورٹ پیپر لیس عدالت بن گئی، جہاں اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں اور ریکارڈ بھی ڈیجیٹل ہونے سے سائلین کو سہولیات مل رہی ہیں۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت میں پیپرلیس ماحول فراہم کردیا گیا، جبکہ کورٹ روم نمبر ون میں اسکرینیں نصب کرکے آن لائن سماعتوں کے ساتھ ڈیجیٹل ریکارڈ کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت کو ای کورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل اور ای کورٹ سماعتوں کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد منظور ججہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے مقدمات کی کارروائی کو مزید شفاف اور تیز بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلا اور سائلین کو عدالتی معلومات تک آن لائن رسائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے وکلا کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا فروغ انصاف کی فراہمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل