Thursday, September 24, 2026
 

چوری کی بڑی واردات ٹریس، ساڑھے 17 تولے سونا اور نقدی برآمد

 



چوری کی بڑی واردات ٹریس کر کے 100 فیصد ریکوری کرلی گئی، برآمد ہونے والے طلائی زیورات اور نقدی ورثاء کے سپرد کردی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن حسن فاروق کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ راشد محمود نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا ساڑھے 17 تولے سونا اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان میاں بیوی کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی گلشن راوی کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے اپنے کرایہ داروں کے خلاف طلائی زیورات کی چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو زیورات کے بارے میں علم تھا، جس پر انہوں نے چوری کا منصوبہ بنایا۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن علی اکبر چٹھہ نے برآمد ہونے والا سونا اور نقدی اصل مالکان کے سپرد کردی۔ اپنے مال کی برآمدگی پر مدعی مقدمہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل