Thursday, September 24, 2026
 

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

 



ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر سفیان خان اور حنان شاہد نے گول اسکور کیے، جبکہ تینوں گول دوسرے کوارٹر میں کیے گئے۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ملائیشیا بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سرفہرست ہے۔ پاکستان نےایشین گیمز میں اس سے قبل دو میچز کھیلے ہیں جن میں تھائی لینڈ کو 0-9 سے مات دی تھی اور ازبکستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 1-5 رہا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے  فارورڈ رانا وحید اشرف کو چین کے خلاف میچ کے لیے معطل کردیا تھا تاہم اس اہم کھلاڑی کی معطلی کے باوجود پاکستان نے چین کو شکست دے دی۔ ذرائع کے مطابق رانا وحید اشرف کی ہاکی اسٹک سے ازبکستان کے کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگی تھی جس پر انہیں ایک میچ معطلی کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ رانا وحید اشرف پاکستان کی فارورڈ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل