Saturday, September 26, 2026
 

پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں

 



پاکستانی فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان نے نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد ایک ٹی وی انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان نے عامر عدنان برینڈ کی سی ای او پریشے عدنان کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے ڈیزائنر سے کام سے متعلق سوالات پوچھنے کے بجائے ان سے خاصی نجی چیزوں پر بات کی۔ اس موقع پر ہوسٹ نادیہ خان نے پریشے سے سوال کیا کہ کیا ان کے والدین ان کے جم کلیکشن کے نسبتاً بولڈ ڈیزائنز پر رضامند ہیں؟ اس پر پریشے نے جواب دیا کہ انہیں ہمیشہ اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔         View this post on Instagram                       پریشے کے مطابق عالمی سطح پر اپنے کام اور پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرنے کے بعد وطن واپسی پر ان سے ان کے جم کے کپڑوں اور سوشل میڈیا فٹنس ریلز سے متعلق سوالات کیے گئے، جسے انہوں نے غلط قرار دیا۔ ان کے مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت بھی ملی، جبکہ اداکار یاسر حسین نے بھی انٹرویو لینے والوں کو موضوعات کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل