Loading
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے اداکارہ کی ہم شکل کہلائے جانے والی اںفلوئنسر بشریٰ میمن کا میک اپ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بابر ظہیر نے انسٹاگرام پر بشریٰ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ان کا میک اپ، ہیئر اور اسٹائلنگ حانیہ عامر کے مشہور لُک سے مماثل بناتے دکھائی دیے۔ لک مکمل ہونے کے بعد بشریٰ کی حانیہ سے مشابہت مزید نمایاں ہو گئی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بابر ظہیر اس سے قبل ایک مارننگ شو میں بھی بشریٰ میمن کا گلیم اپ کر چکے ہیں۔
نئی ویڈیو سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں کی مشابہت پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب بابر نے انفلوئنسر کو انڈسٹری میں سافٹ کرنے کیلئے کیا جبکہ کئی اسے محض تفریحی کولاب قرار دے رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل