Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ نئے صوبوں سے متعلق بحث سے مکمل باخبر ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو منانے کے بعد جلد پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکا سے لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم سے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی کو منانے میں بڑی کامیابی ملی ہے جس کے بعد جلد عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے حوالے سے پیشرفت ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ہونے والی نئے صوبوں سے متعلق بحث کے حوالے سے انہیں مکمل علم اور وہ باخبر ہیں۔
سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ جبکہ شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا۔
عامر الیاس رانا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سہہ فریقی ملاقات کی گونج رہی۔
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے اہم ترین ملاقات ہوئی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تقریر میں وزیراعظم کی تعریف کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل