Tuesday, September 29, 2026
 

کراچی میں طلبہ بھی اسٹریٹ کرمنلز کے نشانے پر، صبح سویرے لوٹ مار

 



شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات کے باعث طلبہ بھی محفوظ نہ رہے، ماڈل کالونی میں صبح سویرے ڈاکوؤں نے کالج جانے والے دو طلبہ کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ماڈل کالونی شیٹ نمبر 25 کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں طلبہ کالج جانے کے لیے گھر کے باہر موجود تھے کہ اسی دوران گلی میں آنے والے ڈاکوؤں نے انہیں نشانہ بنایا اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ شہریوں نے شہر میں بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل