Loading
شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پاک بحریہ کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے ۔۔
ٹیپوسلطان تھانے کےعلاقے شارع فیصل روڈ لال کوٹھی نجی بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی کی شناخت طارق ولد یوسف کے نام سے کی گئی، جو رفاع عام گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا اور پاک بحریہ کا ملازم بتایا جاتا ہے ۔ ریسکیوحکام کےمطابق حادثہ تیزرفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکرکے باعث پیش آیا۔
دوسری جانب اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ قائم خانی محمد بن قاسم چوک کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ایمبولینس کیے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت23 سالہ زکریہ ولد شیر محمد اور زخمی کی شناخت 29 سالہ بلال ولد وزیر کے نام سے کی گئی۔ پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کررہی ہے۔
علاوہ ازیں سائٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کی شناخت30 سالہ محمد ابراہیم خان ولد محمد عرفان خان کے نام سے کی گئی،زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل