Loading
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے لیے ڈاؤ اسپتال کا میڈیکل پینل بحال کرانے کی کوششیں تیز کردیں۔
اس سلسلے میں سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان، جوائنٹ انچارج انور حبیب اور جمیل سوداگر نے ڈاؤ اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے۔
ملاقات میں ڈاؤ اسپتال کے جنرل منیجر فنانس سید حامد علی شاہ اور اکاؤنٹس افسر فہد شریف بھی موجود تھے۔
اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے اور انشورنس کمپنی سے متعلق مسائل کے باعث ملازمین کا میڈیکل پینل ختم کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سی بی اے ارشاد خان نے اسپتال انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز تحفظات اور مطالبات ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سامنے اٹھائے جائیں گے اور میڈیکل پینل کی بحالی سمیت ملازمین کے طبی مسائل حل کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔
چیئرمین ارشاد خان نے ملازمین کو بھی یقین دلایا کہ سی بی اے کی کوششوں سے ڈاؤ اسپتال میں میڈیکل سہولیات جلد بحال ہوجائیں گی اور ملازمین کو درپیش صحت کے مسائل دور کرنے میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل