Loading
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی گلی نمبر 3 میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے خاتون زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ علینہ کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے گلے پر وار کیا گیا تھا ، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عبدالغفار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی خاتون عطائی ڈاکٹر ہے جس کا کسی خاتون سے جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل