Wednesday, September 30, 2026
 

افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

 



افغانوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے وصول کیے۔ سی ٹی ڈبلیو نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔ ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے 19 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے باقی رقم سے حویلیاں اور جی 15 میں پلاٹ خریدے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی جانب سے خریدے گئے پلاٹوں کی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے مطابق ملزم نے 51 افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے پیسے وصول کیے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل