Loading
چین میں ایک خاتون نے بلندی سے اچانک گرنے والی بلی کو اپنی چھتری کی مدد سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ چین کے علاقے گوانگشی کے شہر لیوژو میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون باہر کھڑی تصویر بنا رہی تھی کہ اچانک اوپر موجود ایک بلی نیچے گرنے لگی۔
View this post on Instagram
بلی کو گرتا دیکھ کر خاتون نے اسے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکیں، خوش قسمتی سے ان کی کھلی ہوئی چھتری بلی کیلئے ’سیفٹی نیٹ‘ بن گئی اور زمین سے ٹکرانے سے قبل اس کا گرنا روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق بلی قریبی گھرانے کی پالتو تھی جسے غلطی سے رات بھر باہر چھوڑ دیا گیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل