Wednesday, September 30, 2026
 

پاکستان میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا امکان

 



پاکستان میں آئندہ سال جنوری میں شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کا منصوبہ تبدیل ہونے کا امکان ہے کیونکہ زمبابوے کے سیریز میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کی عدم شرکت کی وجہ تجارتی معاملات ہیں جبکہ دونوں فریق کسی متبادل وقت میں سیریز کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان جنوری 2027 میں ون ڈے سیریز ہونا تھی تاہم اب امکان ہے کہ اسے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو طرفہ وائٹ بال سیریز تک محدود کردیا جائے۔ آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی تجویز بھی زیر غور تھی لیکن موجودہ صورتحال میں اس کے انعقاد کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آئرلینڈ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئرلینڈ کرکٹ دورے کے نئے شیڈول پر کام کر رہے ہیں اور تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ پاکستان آئندہ برس ورلڈ کپ کے پیش نظر زیادہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب آئرلینڈ فروری میں ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تیاری کر رہا ہے اس لیے پاکستان کے خلاف مجوزہ ون ڈے سیریز اس کے لیے بھی اہم ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل