Loading
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ آنے تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا مسئلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے فی الحال اس کو نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
اس امر کا فیصلہ اسمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ میں منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایم ڈی ایس آئی ڈی بی عبدالحمید خان نے کی۔ اجلاس میں ایس آئی ڈی بی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اسمال انڈسٹلسٹ ایسوسی ایشن پشاور اسٹیٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ کے بعد فیصلہ ہوا کہ پراپرٹی ٹیکس کا مسئلہ صوبائی کمیٹی کے زیر غور ہے اس لیے کابینہ کمیٹی کے حتمی فیصلہ تک یہ معاملہ زیر غور رہے گا جس پر اجلاس میں شریک ممبران نے اتفاق کیا۔
اس موقع پہ ایس آئی ڈی بی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ایس آئی ڈی بی صنعت کاروں کی سہولت اور اسمال انڈسٹریز کی پائیدار ترقی پر اثر انداز ہونے والے معاملات کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل