Loading
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اسد قیصر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کو عوامی تحریک سمجھتا ہوں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی میں ہیں، آپ کا پیغام ان تک پہنچا دیتا ہوں۔ احتجاج آئینی حق ہے، ملک میں ہر ایک کو پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل