Loading
کراچی میں ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مقتول کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مقتول کی لاش گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ملی، مقتول خود گاڑی چلا رہا تھا۔ مقتول کو سینے میں دل کی جانب ایک گولی لگی ہے۔
مہزور علی کے مطابق گاڑی سے کوئی اسلحہ نہیں ملا تاہم گولی گاڑی کے اندر سے ہی چلائی گئی ہے۔ شبہ ہے کہ مقتول کے ساتھ موجود شخص نے ہی اسے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم گاڑی کا دروازہ کھول کر اترا اور پھر دروازہ بند کیا۔ پولیس گاڑی کے دروازے سے فنگر پرنٹس محفوظ کر رہی ہے، جبکہ مقتول کا موبائل فون بھی پولیس کو مل گیا ہے۔
مہزور علی کے مطابق واقعہ قتل ہے اور پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، مقتول کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی، مقتول ناظم آباد کے رہائشی ہیں، مقتول پراپرٹی کا کام کرتے تھے، پولیس کی مقتول کے موبائل فون سے اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل