Loading
پاکستان نے صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے خلاف آپریشن کے دوران یرغمال پاکستانی شہریوں اور زخمیوں کی وطن واپسی کیلیے اقدامات شروع کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ میں جہاز ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، گزشتہ روز صومالیہ کے ساحل پر یرغمال بحری جہاز MT Honour 25 کی بازیابی کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی شہری رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں، جن کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں تین پاکستانی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والے عملے کو بحفاظت بندر بیلا، صومالیہ پہنچا دیا گیا جبکہ جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے بندر بیلا روانہ ہوگئی ہے،
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی اور جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل