Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں پہنچے، ان کے کنٹینر میں صوبائی وزیر مینا خان اور شفیع جان کے ساتھ ساتھ دیگر وزرا بھی وزیراعلی کے ساتھ موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے مطابق مذکورہ کنٹینر 4 اکتوبر کو اسلام آباد جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہونے والے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کرنے پہنچے، اس منصوبے کی مجموعی لمبائی 500 میٹر طویل ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں جمعے کو چندہ اکٹھا کریں گے، جس کے لیے وہ صوبائی سیکرٹریٹ میں شام 4 بجے موجود ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل