Loading
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے خلاف 2 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دونوں مقدمات کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں پی کے میپ کے خلاف پارٹی آئین میں تبدیلی اور انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ دونوں معاملات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل