Loading
قومی اسمبلی کے سابق سارجنٹ ایٹ آرمز پر مبینہ بدعنوانیوں کا الزامات پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام الزامات کی مکمل انکوائری کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے اشفاق احمد کی خدمات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کر دیں۔
سابق سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کو ڈیپوٹیشن پر بلوچستان بھجوایا گیا تھا تاہم رورل ڈیویلپمنٹ کے محکمے میں ان پر مبینہ بدعنوانیوں کا الزام لگا جس پر بلوچستان حکومت نے خدمات قومی اسمبلی کو واپس کر دیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھی اشفاق احمد کے خلاف مالی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کی شکایات کی موجود کا انشکاف ہوا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اشفاق احمد کی بدعنوانیوں سے متعلق خط بھی موصول ہونے کا انکشاف ہوا۔
اشفاق احمد نے واپس بھجوائے جانے کے باوجود اسمبلی میں جوائننگ نہیں دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل