Loading
گینگ ریپ کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کی ماضی میں پاکستان کے شہر جہلم میں شادی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اس کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔
زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون ڈیانا کا طلاق نامہ منظر عام پر آگیا۔ دستاویز کے مطابق ڈیانا کی شادی 12 فروری 2025 کو سرائے عالمگیر جہلم میں ہوئی تھی۔
طلاق نامے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی ڈیانا کو تین طلاقیں دے دیں۔ دستاویز کے مطابق شوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ازدواجی زندگی محبت اور الفت کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتا۔
طلاق نامے میں شوہر کی جانب سے طلاق کی باقاعدہ تحریری تصدیق موجود ہے۔ دستاویز میں طلاق کو اسلامی اصولوں اور پاکستانی قانون کے مطابق قرار دیا گیا ہے، جبکہ عدت مکمل ہونے پر ڈیانا کو دوسری شادی کرنے کی اجازت کا بھی ذکر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل