Thursday, October 01, 2026
 

آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں امن ریلی، قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار

 



آزاد جموں و کشمیر کے ضلع سدھنوتی میں عوامی اتحاد فورم کی جانب سے قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پُرامن ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ عوامی اتحاد فورم کے زیر اہتمام ریلی کوٹلی چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امن کے قیام اور شرپسند عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ امن ریلی کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل