Loading
فلائی دبئی کی اسرائیل جانے والی پرواز کو ہائی جیک یا گرانے کی کوشش کرنے والے عمان سے تعلق رکھنے والے گرفتار معاون پائلٹ کو کل سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے واقعے پر اپنے پہلے بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے واقعے کی بنیادی تفصیلات کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سعودی حکام کے بقول پرواز میں موجود مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ روکنے میں مدد کی جس کے بعد طیارے کو بحفاظت تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا جس میں سوار تقریباً تمام مسافر اسرائیلی شہری تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملے میں کپتان اور معاون پائلٹ دونوں زخمی ہوگئے تھے جنھیں سعودی عرب میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جب کہ حملہ کرنے والے معاون پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
سعودی حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے لیے متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی ٹیموں کے تعاون سے ملزم سے تفتیش کی گئیں اور ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کو بھی کل دبئی بھیج دیا جائے گا۔
واقعے کے محرکات اور عمانی معاون پائلٹ کے ممکنہ روابط سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسرائیلی اور امریکی حکام کی جانب سے ایران سے ممکنہ تعلق کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں، تاہم ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل