Loading
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس سے ملازمت کا جھانسہ دے کر بلائی گئی خواتین کے موبائل فون لیکر فرار ہونے والے ملزم سلمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان کا موبائل فون نمبر اس کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے، تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ موبائل فون سم کا ڈیٹا پنجاب کے ایک رہائشی شخص کا نکلا جبکہ بس میں بنائی گئی۔
پولیس کے مطابق سلمان کی ویڈیو سے تصاویر نکال لی گئیں ہیں اور ان تصاویر کو پولیس کے سافٹ ویئر میں چیک کیا گیا لیکن تصویریں کسی سے میچنگ سامنے نہیں آسکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آرگنائزر سلمان کی تصاویر نادرا حکام کو بھیج دی گئی ہیں اور ان کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔
تاہم پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے تاہم کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل