Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد یہ تنازع اختتام پذیر ہوجائے گا۔
امریکی صدر نے ریاست الاباما میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آنے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اہم سوال یہ ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے۔ وہاں اقتدار کیلے رسہ کشی ہے اور کئی گروپس ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں اپنی پوزیشن بہت سخت رکھی اور اسے مذاکرات کرنا چاہیے تھا۔
صدر ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں، ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور تہران کو اپنی تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے ملک میں تقریباً 310 فیصد افراطِ زر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل