Loading
کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں قتل کے بعد خاتون کی لاش جھاڑیوں میں پھینکنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی لاش 30 ستمبر کو بن قاسم اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
مقتولہ کی شناخت کشف جمال کے نام سے کی گئی تھی۔ تفتیش کے حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ملیر فہیمدہ عباسی اور انچارج بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس انسپکٹر شہزاد نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کے سابق شوہر یاسر درانی کو گرفتار کرلیا ہے جس سے ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔
انویسٹی گیشن پولیس قتل کے حوالے سے برآمدگی کے لیے کوششیں کر رہی ہے جس کے بعد اس کیس سے متعلق حتمی طور پر بتایا جا سکے گا تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں جس کی روشنی میں تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی تمام حقائق کو سامنے لایا جائیگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل