Monday, October 05, 2026
 

صبا قمر اور راکھی ساونت کی دبئی میں غیر متوقع ملاقات؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 



پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملنے پہنچیں۔ دونوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔         View this post on Instagram                       راکھی ساونت اس موقع پر صبا قمر کیلئے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں، جس پر پاکستانی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔         View this post on Instagram                       دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل