Loading
خیبر پختونخوا کے علاقے سرائے نورنگ میں واقع پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر گزشتہ رات مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔
ترجمان پیسکو کے مطابق ملک وقار خان نامی شخص اسلحہ سے لیس سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوا اور عملے کو ڈرا دھمکا کر فیڈرز زبردستی آن کرا دیے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ملک وقار خان نے دعویٰ کیا کہ اسے ملک حکمت یار نے زبردستی فیڈرز آن کرانے کے لیے بھیجا ہے جبکہ ملک حکمت یار ملک پختون یار کا بھائی ہے۔
پیسکو کے مطابق ملزم نے غوری والا، کوٹ پشا، نار جعفر اور ککی فیڈرز کو زبردستی آن کرا دیا، حالانکہ ان فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل