Monday, October 05, 2026
 

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

 



ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی دل دہلا دینے والی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لیے ایک بار پھر آواز اٹھا دی۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر گوگل ارتھ کی جنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں جن میں رفح، خان یونس اور غزہ سٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔         View this post on Instagram                       اداکارہ نے لکھا کہ اب گوگل ارتھ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا، پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جون تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر تباہی تو دکھا سکتی ہیں لیکن متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والوں کی تکلیف بیان نہیں کر سکتیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل