Monday, October 05, 2026
 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

 



اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کل (منگل کو) پاکستان کا سرکاری دورہ کرینگے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے دوران وہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،  چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ انتونیو گوتریس بھارت و پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ یو این سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ دیرینہ تعاون کے اعادے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا، عالمی امن و ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور اہم خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔ سیکریٹری جنرل کا دورہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل