Loading
شہر قائد کے علاقے گڈاپ کے فارم ہاؤس میں خواتین کو ملازمت کی تربیت کا جھانسہ دیکر 50 سے زائد موبائل فونز کی چوری کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ساحل سلمان کے 2 سگے بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کی گئی۔
واقعے کے بعد مرکزی ملزم کے اصل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی ، ملزم سے فون کال پر پولیس حکام کی بات چیت بھی ہوئی ہے جس میں اس نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی ہے۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جسے جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائیگا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل گڈاپ میں قائم فارم ہاؤس میں جمع ہونے والی 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون، کچھ اصل شناختی کارڈ لے کر ساحل سلمان نامی شخص فرار ہوگیا تھا۔ لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں ملازمت کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس لایا گیا جبکہ ایک متاثرہ کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل