Tuesday, October 06, 2026
 

آنر 25: صومالیہ میں قزاقوں سے محفوظ رہنے والے باقی 3 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

 



صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پانچ ماہ تک یرغمال رہنے کے باوجود خوش قسمتی سے محفوظ رہنے والے مزید 3 پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے۔ وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو ائیرپورٹ پر ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔ صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے سے محفوظ رہنے والے مزید تین پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے تین ارکان محمد یاسین، عمران علی اور سید حسین یوسف آج ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔ تینوں پاکستانی ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز سے شام 4 بج کر 40 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے کراچی دفتر کو تفصیلات موصول ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو ایئرپورٹ پر ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محمد یاسین کا تعلق پشاور جبکہ عمران علی اور سید حسین یوسف کا تعلق کراچی سے ہے۔ محمد یاسین کو کراچی پہنچنے کے بعد پشاور منتقل کیا جائے گا جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں پاکستانی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل