Loading
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جیل حکام کی جانب سے ملزمہ اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آج پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزمہ انمول پنکی کو بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں حاضری لازمی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمہ کی نقول فراہم کرنا ناممکن ہے۔
عدالت نے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو رواں سال گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ انمول پنکی بڑے پیمانے پر منشیات کی خرید و فروخت کا دھندا کرتی تھی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل