Loading
پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پیغام شیئر کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیے جانے کے کچھ دیر بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ’حکمت کی سب سے مشکل بات یہ سیکھنا ہے کہ جب انا بولنا چاہے تو خاموش رہا جائے‘۔
29 سالہ اسپنر نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے۔
تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز یا آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹا کر صاحبزادہ فرحان کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل