Thursday, October 08, 2026
 

راولپنڈی: مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 15 سالہ بچی کا قتل، مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ

 



راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں خالو کے گھر سے مردہ حالت میں ملنے والی 15 سالہ بچی کے معاملے میں پولیس نے مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 کا اضافہ کرلیا۔ ملزم تاحال فرار پولیس ٹیمیں چارسدہ اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مارنے میں مصروف ہے، 15سالہ مسماتہ میمونہ ڈھوک نجو گھر سے مدرسے جارہی تھی کہ لاپتا ہوگئی۔ والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تلاش شروع کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خالو کے ساتھ ہونے کا شبہ ہوا۔ بچی کے خالو کے گھر چھاپہ مارا گیا توتالا لگا تھا اور مزکورہ خود غائب تھا، پولیس نے تالہ توڑ کر چیک کیا تو بچی کی تشدد زدہ نعش چارپائی کے نیچے سے ملی تھی۔ بچی کے جسم پر مزاحمت کرنے کے نشانات اور منہ میں کپڑا اور گلے میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا، پولیس کو پوسٹمارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل