Loading
شہر قائد میں آئندہ تین روز کے لیے محکمہ موسمیات نے موسم کی نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلو میٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
کراچی میں 3 روز کے دوران موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل