Friday, October 09, 2026
 

پینٹاگون کا ایران کی اہم عسکری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ، امریکی اخبار کا دعویٰ

 



امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف ایک نئے تقریباً تین روزہ شدید فوجی آپریشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ اہداف میں ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ تنصیبات، ڈرونز کے ذخائر اور متعلقہ مراکز، اہم توانائی کی تنصیبات، پاسدارانِ انقلاب کے بعض کمانڈ مراکز اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے دوسری جانب پینٹاگون کا منصوبہ تیار ہونے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نیا حملہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس کی وجہ ایران کے ساتھ جاری "مثبت" بات چیت بھی بتائی ہے۔ دوسری طرف امریکی فوج خطے میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے اور تین امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل