Loading
شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو عمرہ کی مبارک باد کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی، جسے سربراہ جے یو آئی نے قبول کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تناو کم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل