Loading
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ساتھ فلاحی مہم شروع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
میگھن مارکل نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔
اس مہم کے تحت میگھن کے لائف اسٹائل برانڈ ’ایز ایور‘ کی مخصوص چائے اور جام کی فروخت سے حاصل ہونے والا تمام خالص منافع ملالہ فنڈ کو دیا جائے گا، تاکہ لڑکیوں کی تعلیم میں مدد فراہم کی جا سکے۔
View this post on Instagram
تاہم بعض صارفین نے فلاحی مہم کے ساتھ مصنوعات کی تشہیر پر سوالات اٹھا دیے۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل اپنی چائے اور جام کی تشہیر کیلئے ملالہ یوسفزئی کا نام استعمال کر رہی ہیں۔
دوسری جانب مہم کے منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد لڑکیوں کیلئے تعلیم کے مواقع بڑھانا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل