Monday, October 12, 2026
 

باجوڑ کی تحصیل برنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 



باجوڑ کی تحصیل برنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق برنگ کے علاقے اصیل ترغاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا جس کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی۔  شہید اہلکار ایس ایچ او بخت زمان کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ڈی ایس پی سعید الرحمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل