Wednesday, October 14, 2026
 

منشیات برآمدگی کیس: انمول عرف پنکی پر 29 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہیں کیا، جبکہ شریک ملزم کامران عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے ملزمہ کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے اور آئندہ سماعت پر اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی اور کامران کے خلاف درخشاں تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل