Saturday, October 17, 2026
 

حنا جاوید قتل کیس میں لواحقین کا انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ

 



حنا جاوید قتل کیس میں لواحقین نے انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا جب کہ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے اصل مجرم کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ راولپنڈی میں بے دردی سے قتل ہونیوالی حنا جاوید کے اہلخانہ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بھائی فہد جاوید نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کے سسر نے فون کرکے گھر بلایا کہ چھوٹی سی ایمرجنسی ہے۔ جب وہ گھر پہنچے تو بہن کی لاش شاور کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی اور سسرال والے پرسکون بیٹھے تھے۔ فہد جاوید نے کہا پولیس افسران نے موت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شواہد مل گئے ہیں اب یہ شواہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے جارہے۔ حناجاوید کے بھائی کا کہنا تھا پولیس نے سسر کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا۔ فیصل اور اس کے والد کا نام چالان میں شامل کیا جائے۔میرے بوڑھے والدین پوچھتے ہیں حنا کہاں ہے تو انہیں کیا جواب دوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل