Monday, October 19, 2026
 

محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

 



قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق امام الحق آج سے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا میچ کھیل سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کو امام الحق کی اجازت سے آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف سوئی ناردرن گیس  (ایس این جی پی ایل) کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انگلینڈکے خلاف دوسرا ٹیسٹ 194 رنز سے ہارنے کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان واپس بلالیا تھا۔ محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون این سی سی آئی اے نے اپنی تحویل میں لیے تھے اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف مبینہ تحقیقات بھی کی گئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل