Loading
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 141 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف 45 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد ان کے ون ڈے رنز کی تعداد 6671 ہوگئی ہے۔
ہاشم آملہ نے اتنی ہی اننگز میں 6626 رنز بنائے تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ویرات کوہلی نے 6224 رنز بنائے تھے۔
https://x.com/PTVSp0rts/status/2112000787559965183?s=20
بابر اعظم نے اسی میچ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 16 ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔
https://x.com/PTVSp0rts/status/2111985685494177935?s=20
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل