Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکیل کو سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا۔
کمرہ عدالت میں کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کو سیلفی بناتے ہوئے دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ وکیل صاحب یہ کیا کر رہے ہیں آپ، کچھ خدا کا خوف کریں، یہ عدالت ہے لہٰذا عدالت کے ڈیکورم کا کم از کم خیال رکھیں۔
وکیل کو سیلفیاں بنانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو سے معذرت کرنا پڑی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل